اسپین کی حکومت نے فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ میڈریڈ آج منگل کے روز ہونے والے اجلاس میں آزاد اور خود مختار فلسطینی ریاست کی حمایت پرغور کرے گی۔
اسپانوی وزیرخارجہ خوسیے مانویل جارسیا مورگیو نے میڈریڈ میں ایک نیوز کانفرنس کے دوران بتایا کہ
ان کی حکومت اس بات پرغور کرے گی کہ آیا فلسطینی ریاس کی حمایت کا اعلان اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان بحران کے خاتمے میں مدد دے سکتا ہے یا نہیں۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسپین کی جانب سے آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے غور
ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب سویڈن، آئرلینڈ اور برطانیہ فلسطینی ریاست کی حمایت کا عندیہ دے چکے ہیں۔
اسرائیل کے عبرانی ٹی وی 10 کی رپورٹ کے مطابق اسپین بھی سویڈن اور آئرلینڈ کی راہ پر چل پڑا ہے۔
رپورٹ کے مطابق میڈریڈ حکومت کا خیال ہے کہ مشرق وسطیٰ میں تعطل کا شکار امن بات چیت آگے بڑھانے کے ساتھ ڈیڈ لاک ختم کرنے کے لیے فلسطینی ریاست کی حمایت ایک مناسب فیصلہ ہو گا۔ خیال رہے کہ جلد ہی فرانس میں بھی فلسطینی ریاست کی حمایت کے بارے میں اہم اجلاس ہو رہا ہے جس میں آزاد فلسطینی ریاست کی حمایت کرنے یا نہ کرنے پر غور کیا جائے گا۔